پاکستانی فینز سے ملنے والی محبت زندگی کے بہترین لمحات ہیں: بین ڈنک

لاہور،فروری۔آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے پاکستانی فینز سے ملنے والی محبت کو زندگی کے بہترین لمحات قرار دیا ہے۔جیونیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بین ڈنک نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم کا پاکستان آنا ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کافی ضروری ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی بقا کیلئے بڑی ٹیموں کا اووے سیریز کھیلنا اہم ہے، اس لیے بطور کرکٹ کا مداح میں اس سیریز کا شدت سے منتظر ہوں جب کہ یہ سیریز ٹیسٹ کرکٹ کے فینز کیلئے ایک بہترین تحفہ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ دو بہترین ٹیموں کا مقابلہ ہوگا، پاکستان میں کنڈیشنز کے بارے میں کچھ پلیئرز سے بات ہوئی ہے، آسٹریلیا کیلئے برصغیر کی کنڈیشن میں کھیلنا چیلنج ضرور ہوگا۔آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں بطور کوچ اپنا کردار کافی انجوائے کررہا ہوں، قلندرز کی ٹیم اس وقت بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل رہی ہے، فخر زمان نے کافی محنت کی ہے اور اپنے کھیل کے انداز کو بہتر کیا ہے، فخر اب پہلے کی طرح ہر گیند کو نہیں مارتا بلکہ میریٹ پر کھیلتا ہے۔بین ڈنک نیمزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی گہرائی کا اندازہ ورلڈکپ کارکردگی سے ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فینز سے مجھے جو محبت ملی وہ میری زندگی کے بہترین لمحات ہیں۔

Related Articles