پاکستانی بلے بازوں کو بھارتی بولرز کو شروع سے دباؤ میں رکھنا ہوگا: انضمام
کراچی،اکتوبر۔پاکستانی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کامبی نیشن اہم ہوگا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بلے بازوں کو شروع سے ہی حریف بولرز کو دباؤ میں رکھنا ہوگا۔مشتاق احمد نے کرکٹرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یواے ای کی پچز پر ہمیں اسمارٹ ہوکرکھیلنا پڑے گا۔ادھر پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابقہ آل راؤنڈر مرینا اقبال کا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر کے لیے بابراعظم ، محمد رضوان اور فخرزمان ٹھیک رہیں گے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 24 اکتوبر کو ہوگا۔