پاریش راول نے آسکرز تنازع اور یوکرین جنگ میں مماثلت ڈھونڈلی

ممبئی،مارچ۔بھارتی اداکار پاریش راول نے آسکرز تنازع اور یوکرین جنگ میں مماثلت ڈھونڈ لی ہے۔ اس حوالے سے پاریش راول نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے دونوں تنازعات پر بات کی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ہر جگہ کامیڈین خطرے میں ہیں، وہ کرس ہو یا زیلنسکی۔خیال رہے کہ اکیڈمی ایوارذ المعروف آسکرز 2022 کی براہِ راست تقریب کے دوران ول اسمتھ نے بیوی کا مذاق اْڑانے پر امریکی کامیڈین کرس راک کو تھپڑ دے مارا تھا۔ اسمتھ کے اس رویے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا جبکہ کچھ نے تو ان کے حق میں بھی بیانات دیے تھے۔ دوسری جانب روس نے یوکرین کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے اور اس وقت ولودومیر زیلنسکی اس کے صدر ہیں۔زیلنسکی بھی 2018 میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے قبل ایک کامیڈین اور ٹیلی ویڑن میزبان تھے۔

Related Articles