مجھے پاگل کتے نے نہیں کاٹا جو میڈیا کو شادی کی تاریخ بتادوں، رنبیر کپور

ممبئی ،اپریل۔ بولی وڈ اداکاررنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے مداحوں کو انتظار ہیکہ کب یہ دونوں اپنی شادی کا اعلان کریں گے۔ لیکن ایک سوال کے جواب میں رنبیر کپور نے ایسا رد عمل ظاہر کیا ہے جس سے لوگوں کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔ دراصل رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی پہلی فلم ’برہماستر‘ کچھ مہینوں بعد ریلیز ہونے والی ہے۔ ایسے میں رنبیر اور عالیہ کے چاہنے والوں نے یہ سوال پوچھا ہے کہ دونوں فلم کی ریلیز سے پہلے شادی کے بندھن میں تو نہیں بند رہے ہیں؟ اس پر اپنا جواب دیتے ہوئے رنبیر نے کہا ’’مجھے پاگل کتے نے نہیں کاٹا ہے کہ میں میڈیا کو اناؤنس کر دوں تاریخ۔ لیکن اتنا ضرور بتا سکتا ہوں کہ میں اور عالیہ دونوں ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ یہ جلد ہوگا۔‘‘واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ کپور فیملی نے اس بات پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ ریما جین (رشی کپور کی بہن) نے رنبیر کپور اور عالیہ کی شادی سے متعلق رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شادی کریں گے، لیکن ہمیں بھی نہیں پتہ کب۔جبکہ فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر مہیش بھٹ نے کہا کہ یہ صرف افواہیں ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہورہا ہے، یہ چیزیں تو کافی عرصے جاری ہیں۔تاہم جس طرح ان کی فلم برہمسترا کی ریلیز کی تاریخ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے بالکل اسی طرح ان کی شادی کی تازہ اطلاعات کی بھی اب تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

Related Articles