ٹیم انڈیا تیسرے نمبر پر کھسکی، آسٹریلیا نمبر ون بنا

دبئی، جنوری ۔ آسٹریلیا نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ کر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔ جنوبی افریقہ سے سیریز ایک۔دوسے ہارنے کے بعد ہندوستان پہلے سے تیسرے نمبر پر کھسک گیا ہے جبکہ بنگلہ دیش سے ایک۔ایک سے سیریز ڈرا کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے کی ہی طرح دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔ ہندوستان کے خلاف سیریز جیتنے سے ٹیم جنوبی افریقہ کو فائدہ ہوا ہے اور وہ ایک مقام کی بہترین کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔ایشز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کوچار۔صفر کے بڑے فرق سے شکست دی۔ چوتھے نمبر پر موجود انگلینڈ اس سیریز میں صرف ایک میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ایک۔دو سے سیریزگنوانے کا نقصان ہوا ہے اور وپہلے سے سیدھے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اس سیریز جیتنے سے نہ صرف جنوبی افریقہ کو درجہ بندی میں فائدہ ہوا ہے بلکہ وہ ہندوستان کو پیچھے چھوڑ کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل میں چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔سیریز جیتنے سے جہاں جنوبی افریقہ کو ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے وہیں پاکستان رینکنگ میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔ جبکہ سری لنکا، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ نے اپنی پرانی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔بلے بازی کی رینکنگ میں روہت شرما اوروراٹ کوہلی کو ایک ایک مقام کا نقصان ہوا ہے اور وہ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔ دوسری جانب ایشز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مین آف دی سیریز ٹریوس ہیڈ چھ مقام کی چھلانگ لگا کر اب پانچویں نمبر پر ہیں۔ مارنس لابوشین، جو روٹ اور کین ولیمسن بالترتیب پہلے تین نمبروں پر برقرار ہیں جب کہ اسٹیو وا کو ناقص کارکردگی کے سبب ایک مقام کا نقصان ہوا ہے اور وہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ گیندبازی میں پیٹ کمنز پہلے، آر اشون دوسرے اور کگیسو ربادا تیسرے نمبر پر ہیں۔

Related Articles