ٹیسٹ رینکنگ: 2 کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی پاکستانی کرکٹر ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا

آئی سی سی،جولائی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی گئی جس کے مطابق 2 پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کرکٹر ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔آئی سی سی کی جانب سے بیٹنگ، بولنگ اور آل راؤنڈرز کی کیٹیگریز میں درجہ بندی جاری کی گئی۔پاکستان کے بابر اعظم بیٹنگ اور شاہین آفریدی بولرز کی فہرست میں ٹاپ 10 میں شامل ہیں جبکہ آل راؤنڈر زکی کیٹیگری میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں اپنی جگہ نہیں بنا سکا ہے۔ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کی بیٹنگ کیٹیگری میں انگلینڈ کے جو روٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین دوسرے اور اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم چوتھے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ بھارت کے ریشبھ پنٹ پانچ درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے، عثمان خواجہ ساتویں اور دیموتھ کرونا رتنے آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔بھارت کے روہت شرما ایک درجیتنزلی کے بعد نویں نمبر پر چلے گئے جبکہ جونی بیئراسٹو 11 درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔بھارت ہی کے جسپریت بمرا آئی سی سی بولرز رینکنگ میں تیسرے اور پاکستان کے شاہین آفریدی چوتھے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا پانچویں اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے کائیل جیمیسن ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں جبکہ ویسٹ انڈیز کے کیمار روچ، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ بالترتیب 8، 9 اور 10ویں نمبر پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کی ٹیسٹ آل راؤنڈرز کیٹیگری میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں شامل نہیں جبکہ بھارت کے رویندرا جدیجا آل راؤنڈر ز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

Related Articles