ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر گرین پارک میں داخلے کی اجازت نہیں

کانپور ، نومبر۔کانپور میں 25 نومبر کو ہونے والے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران کووڈ پروٹوکال کا خاص خیال رکھا جائے گا، جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اورکووڈ پروٹوکال کے تحت ہی شائقین کو اسٹیڈیم کےاندر جانے کی اجازت ہوگی۔ اسٹیڈیم کے داخلی راستوں پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ملازمین کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر کہیں بھی داخلے کی اجازت نہیں، اس لیے بغیر سرٹیفکیٹ کے شخص کو داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ گرین پارک انتظامیہ سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق تین ٹی ٹوئنٹی مراکز میں سے دو میں 50 فیصد شائقین کی داخلے کی اجازت دی گئی تھی، صرف کولکاتہ میں یہ 75 فیصد ناظرین کو اس کی اجازت تھی۔ تاہم گرین پارک میں قواعد کے مطابق شائقین کو کافی ریلیف دیا گیا ہے۔ 25 نومبر سے ہونے والے ٹیسٹ میچ میں گرین پارک کی کل صلاحیت میں 75 فیصد شائقین کو ہی میچ دیکھنے کی اجازت ہے۔ یو پی سی اے کے مطابق محدود تعداد میں داخلے کے لئے دروزے کھولے جائیں گے۔ ان تمام دروازوں پر تھرمل اسکینر لگے ہوں گے۔اگر کسی بھی شخص کو بخار ہوگا تو اسے ہر گزداخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یو پی سی اے کے وینیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سنجے کپور نے بتایا کہ شائقین کو میچ دیکھنے کے لئے ماسک لگاکر ہی داخل ہوناہوگا۔

Related Articles