ویرات کوہلی کی فیلڈنگ کرتے ہوئے کھانے کی ویڈیو وائرل

احمد آباد ،مارچ۔ بھارت کے ویرات کوہلی کی ٹیسٹ میچ کے دوران عجیب حرکت نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ آسٹریلین اننگز کے دوران اوور شروع ہونے سے پہلے تک وہ سلپ پوزیشن پر فیلڈنگ کے دوران کچھ کھاتے رہے۔وائرل ویڈیو میں فاسٹ بولر محمد شامی کے گیند کرانے سے بالکل پہلے انہوں نے کھانے کی چیز کو واپس جیب میں ڈالی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی پروٹین یا انرجی بار کھا رہے تھے۔ گیند کرائے جانے کے بعد کوہلی نے پھر سے جیب سے بار کو نکال کر کھانا شروع کردیا۔

 

Related Articles