وہ ڈراؤنی فلم جسے دیکھتے ہوئے کئی لوگ بیہوش ہوگئے، کچھ کیلئے ایمبولینس بلانا پڑ گئی
لندن،مئی۔ ہاررفلموں کے شائقین کو ایک مشہور ہارر فلم کے سیکوئل نے اتنا خوفزدہ کردیا کہ کچھ لوگ فلم دیکھتے ہوئے بیہوش ہوگئے جب کہ کچھ کیلئے ایمبولینس طلب کرنا پڑ گئی۔ یہ فلم "ٹیریفائر 2″ ہے، جو 2016 میں ریلیز ہونے والی پہلی ٹیریفائر فلم کا سیکوئل ہے۔”ڈیلی سٹار” کے مطابق اگرچہ سیکوئل اصل میں اکتوبر 2022 میں ریلیز ہوا تھا لیکن شائقین مہینوں بعد بھی اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور دوسرے ناظرین کو اس فلم کے حوالیسے سخت انتباہات جاری کر رہے ہیں۔یہ فلم دوبارہ زندہ ہونے والے آرٹ دی کلاؤن کی کہانی پر مبنی ہے جو میل کاؤنٹی کے قصبے میں ایک خوفناک مشن پر ہے جہاں وہ ہالووین پر ایک نوعمر لڑکی اور اس کے چھوٹے بھائی کو نشانہ بناتا ہے۔ خوفناک سلیش فلم اتنی پریشان کن تھی کہ اسے دیکھنے والے کچھ مداحوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت پڑی۔یہ فلم دیکھنے والے ایک شخص نے ٹویٹ کیا کہ اس کا دوست اتنا پریشان ہوگیا تھا کہ سینما سے باہر چلا گیا اور طبی امداد کیلئے ایمبولینس طلب کی۔ اس فلم میں قتل بھیانک ہیں، وہ بہت بھیانک ہیں۔ اس فلم میں ایک مخصوص قتل ہے جس کی وجہ سے جب میں اسے دیکھنے گیا تو تقریباً پانچ یا چھ لوگ تھیٹر سے باہر نکل گئے۔ایک اور شخص نے کہا کہ یہ فلم دیکھتے ہوئے اس کی چیخیں نکلیں، اسے الٹیاں آئیں ، کپڑوں میں ہی پیشاب نکل گیا اور وہ بیہوش ہوگیا۔