وہیل کی سمندر میں موجود کشتی سے چھیڑ چھاڑ

میساچوسٹس،جولائی۔امریکی ریاست میساچوسٹس میں وہیل مچھلی کی کشتی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہیل مچھلی پانی میں کھڑی ایک کشتی کے ساتھ کھیل رہی ہے اور اس سے چھیڑ چھاڑ کررہی ہے جب کہ اس دوران کشتی بھی بری طرح سے ہچکولے لینے لگی۔اس وہیل کا تعلق کوہان والی وہیل مچھلی کی نسل سے ہے جسے انگریزی میں hump back whale کہا جاتا ہے۔ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ناصرف پسند کیا جارہا ہے بلکہ ویڈیو کو شیئر بھی کیا جارہا ہے۔

Related Articles