وزیر اعلیٰ نے ودھان بھون کے احاطے میں ایم ایل اے کے لیے ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا افتتاح کیا

لکھنو:ستمبر.اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ودھان بھون احاطے میں ایم ایل اے کے لیے منعقدہ ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ہیلتھ کیمپ کا معائنہ کیا اور صحت سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وزیراعلیٰ نے کیمپ میں اپنا ہیلتھ چیک اپ بھی کروایا۔اس موقع پر ودھان سبھا کے اسپیکر جناب ستیش مہانا، نائب وزیر اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ، جناب برجیش پاٹھک، وزیرمالیات اور پارلیمانی امور جناب سریش کمار کھنہ کے ساتھ عوامی نمائندے اور انتظامیہ کے سینئر افسران موجود تھے۔

Related Articles