12 سے 17 سال کے بچوں کو ٹیکہ لگانے کا کام دسمبر سے شروع ہوگا

جے پور، نومبر۔ راجستھان میں بھی آئندہ دسمبر سے 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کو ٹیکہ لگانے کا کام شروع ہو سکتا ہے۔محکمہ صحت نے ریاست میں اس زمرے کی دس لاکھ نوعمر لڑکوں اورلڑکیوں کی نشاندہی کی ہے۔میڈیکل ڈپارٹمنٹ کی ریاستی سطح کی ٹیم کو حال ہی میں مرکزی حکومت کے محکمہ صحت کی ٹیم نے تربیت دی تھی۔ اب مرکزی حکومت کے نئے رہنما خطوط جاری ہوتے ہی ریاست میں نرسنگ اسٹاف، اے این ایم اور ویکسینیشن ٹیم کو ٹریننگ دی جائے گی۔ بچوں کو انجکشن نہیں لگائے جائیں گے، انہیں خصوصی جیٹ مشین سے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی اے) نے زائڈس کیڈیلا کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ویکسین کو ہنگامی استعمال کے لیے منظوری دے دی ہے۔ مرکز نے ابھی تک ویکسینیشن پروگرام شروع نہیں کیا ہے۔ بچوں کی ویکسی نیشن پروگرام دسمبر میں شروع کیا جائے گا۔ خوراک کتنی لی جائے گی، اس کی مقدار کیا ہوگی اور خوراک کے درمیان کتنا فرق ہوگا، سب کچھ طے ہوچکا ہے۔ریاستی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ میں امیونائزیشن پروجیکٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رگھوراج سنگھ نے بتایاکہ ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ یہاں تک کہ ہیلتھ سینٹر کے علاوہ ریاستی حکومت اسکول میں ٹیکہ کاری کے مراکز قائم کرنے کی تیاری کر رہی ہے تاکہ ایک بچہ بھی ویکسین لگنے سے نہ چھوٹ سکے۔

Related Articles