ورلڈکپ میں ولیمس کا کھیلنا مشکل
ویلنگٹن،اپریل۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمس کے گھٹنے میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے ہندوستانی سرزمین پراکتوبر نومبر میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ 2023سے باہر ہوسکتے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ(این زیڈ سی) نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ولیمس کے دائیں گھٹنے کواستحکام فراہم کرنے والالیگامنٹ ٹوٹ گیاہے۔ وہ اگلے تین ہفتوں میں سرجری کرواسکتے ہیں۔غور طلب ہے کہ گجرات ٹائٹنس اور چنئی سپر کنگس کی درمیان کھیلے گئے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل)2023کے پہلے مقابلے میں ولیمس چوٹ کا شکار ہو گئے تھے۔ وہ اس چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوکر اپنے وطن لوٹ گئے۔این زیڈ سی نے کہا کہ ولیمس کو پوری طرح فٹ ہونے میں لگنے والے وقت کے مطابق اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی کپتانی نہیں کریں گے۔ولیمس نے کہا،”گزشتہ کچھ دنوں میں مجھے کافی حمایت ملی ہی اور اسکے لئے گجرات ٹائٹنس اور نیوزی لینڈ کرکڑ دونوں کاشکریہ اداکرنا چاہتا ہوں۔“انہوں نے کہا،”قدرتی طورپراس طرح کی چوٹ لگنا مایوس کن ہے لیکن میری توجہ سرجری کرانے اور ریہیب شروع کرنے پر ہی ہے۔ اس میں کچھ وقت لگنے والاہے لیکن جلد سے جلد میدان پر واپسی کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔“غورطلب ہے کہ ولیمس گزشتہ ون ڈے ورلڈ کپ میں 82.57کی اوسط سے578رن بناکر نیوزی لینڈ کے لئے کپتان کے علاوہ ایک قیمتی بلے باز بھی رہے تھے۔ نیوزی لینڈ نے ولیمس کی قیادت میں کئی ایک دلچسپ فائنل تک کا سفر طے کیا تھا جہاں اسے میزبان تھائی لینڈ کے ہاتھوں سپر اوور میں ہار ملی تھی۔