ورلڈکپ فائنل بھارت سے ہو،باہمی تعلقات بہتر ہوجائینگے، ثقلین

کراچی،؍اکتوبر۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے 14نومبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیاہے۔ جمعرات کو ورچوئل پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ چیمپئن بننے کے لئے مختلف کرکٹ کھیلنا ہے اور اس کو آگے لے کر کھیلنا چاہئے۔ یہاں سب ٹیمیں جیتنے کے لئے آئی ہیں۔یہ نہیں سوچ رہے کہ آگے کس سے مقابلہ ہو گا۔ پاکستان کا بھارت سے فائنل سے مقابلہ ہوتا ہے تو اچھی بات ہے پاک بھارت دو مقابلے ہو جائیں گے، اس سیتعلقات بہتر ہوجائیں گے ، کھلاڑیوں نے پہلیمیچ میں دنیا کو پیغام دیا ہے۔ اب دوبارہ روایتی حریفوں کا میچ ہوتا ہے تو کرکٹ آئی سی سی اور شائقین کو فائدہ ہو گا میں سمجھتا ہوں کہ پیغام یہی ہے کہ ہم سب پر امن لوگ ہیں۔

Related Articles