وراٹ کوہلی کے ساتھ کھیلنا اعزاز کی بات ہے : اے بی ڈی ویلیئرز
دبئی ، اکتوبر۔ کولکتہ نائٹ رائڈرس کے ہاتھوں ایلیمنیٹر مقابلہ میں رائل چیلنجرس بنگلور کی شکست کے بعد،بطور کپتان وراٹ کوہلی کے 11 سیزن کا دور گزشتہ روز ختم ہوگیا تھا۔ اس سے پہلے انہوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ عالمی کپ کے اختتام کے بعد ٹیم انڈیا کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی بھی چھوڑ دیں گے۔ اپنے فرنچائیزی کے باقاعدہ یوٹیوب چینل پر ایک چیٹ میں کوہلی نے اپنے فیصلے کے پیچھے کی وجوہات کے بارے میں بتایا ۔ڈی ویلیئرز نے رائل چیلنجرز کے اپنے ساتھی (وراٹ) کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کسی مداح، ٹیم ساتھی یا ٹیم منیجمنٹ کی امیدوں سے پہلے ریٹائرمنٹ لینا ایک ’’ خوڈ غرض‘‘ فیصلہ نہیں ہے۔ ڈی ویلیئرز نے کہا ، میں سمجھتا ہوں کہ بطور کپتان وراٹ کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ ان کے ساتھ کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں پچھلے کچھ سالوں سے ان کا مداح رہا ہوں کیونکہ انہوں نے ہندوستانی ٹیم اور آئی پی ایل میں کافی سال سے عہدہ سبنھالا ہے اور اس میں وہ کافی کامیاب رہے ہیں۔ اس وجہ سے میں مداح رہا ہے ۔ مجھے لگتا ہے کہ ان کے اس فیصلے سے ان پر کم دباؤ ہوگا۔ انہوں نے کہا ، آئی پی ایل میں کوہلی ہمیشہ کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ وہ یہاں بہت سارے بین الاقوامی دوستوں کے ساتھ تھوڑا سا تفریح کرسکتے ہیں ۔ اس کے بعد وہ ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کرنے کے لئے جاتے ہیں جہاں بہت دباؤ ہوتا ہے۔ پچھلے کچھ سالوں سے یہی حال ہے۔ اس سے انکی صلاحیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمیں ان کی کپتانی پر مکمل اعتماد ہے ۔ انہوں نے کافی رن بنائے ہیں۔ میں بطور کپتان ان کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے کافی مایوس ہوں لیکن مجھے امید ہے کہ ٹیم میں ہم لوگ کچھ اور سال ساتھ رہیں اور ٹرافی جیتیں گے۔ وراٹ نے کہا ، میں نے 2019 میں اے بی ڈی ویلیئرز سے بات کی تھی ۔ یہ کوئی نہیں بات نہیں ہے، آئی پی ایل کھیلنے کے ساتھ ساتھ میں ہمیشہ یہ سوچ رہا تھا کہ کیسے ایک کیلنڈر سال کے دوران خود کے لئے پرامن ماحول تیار کیا جائے ۔