نڈال ان فٹ، ومبلڈن سیمی فائنل میں شرکت غیریقینی

لندن ،جولائی۔ اسپین کے رافیل نڈال نے ساڑھے چار گھنٹے کی سخت جدوجہد کے ومبلڈن اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں امریکی حریف پیٹر فرٹز کو مات دی لیکن ان کی آسٹریلین کھلاڑی نک کرگیوس کے خلاف سیمی فائنل میں شرکت غیریقینی ہے۔ وہ پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں، انہوں نے کوارٹر فائنل کے دوران مسلسل تکلیف برداشت کی۔ اسپینش اسٹار نے میچ کے دوران میڈیکل ٹائم آئوٹ بھی لیا، وہ مقابلے سے دستبردار ہونے کا بھی سوچتے رہے لیکن ہمت نہ ہاری اور فتح اپنے نام کی تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا۔ میں بہت درد محسوس کیا ہے، دیکھنا ہے کہ میں فٹ ہوں گا یا نہیں۔ میں خود کو پورا موقع دینا چاہتا ہوں۔ نڈال اب تک 22 گرینڈ سلم ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ سیمی فائنل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

 

Related Articles