نورٹجے کی جنوبی افریقی ٹیم میں واپسی، اسٹبس نیا چہرہ
جوہانسبرگ، مئی۔جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک ٹی۔ 20 چیلنج میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹرسٹن اسٹبس کو پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہیں جون میں ہندوستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی۔ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے لیے نہیں کھیلنے والے اینریک نورٹجے کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں اپنی فٹنس دوبارہ حاصل کر لی ہے۔ جنوبی افریقہ کے سلیکٹر وکٹر پٹسانگ نے کہاکہ یہ ایک پروٹیاز ٹیم ہے جسے ہم نے طویل عرصے سے نہیں دیکھا۔ کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے سے توانائی ملی ہے اور اب وہ اسے آنے والی سیریز میں استعمال کر سکتے ہیں اور ان حالات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جہاں وہ پہلے سے موجود ہیں۔ نورٹجے بھی ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ قومی سلیکٹرز پینل اور میں ٹیم کو میدان میں اترتے دیکھ کر بہت پرجوش ہیں۔ ٹیم کے کوچ مارک باؤچر ہوں گے جن کی مدت ملازمت 2023 تک ہے۔آئی پی ایل میں کھیلنے والے جنوبی افریقہ کے صرف دو کھلاڑی فاف ڈو پلیسس اور ڈیوالڈ بریوس کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ ڈو پلیسس نے گزشتہ سال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی لیکن وہ وائٹ بال کرکٹ کے لیے دستیاب ہیں۔ تاہم ان کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے۔ وہ فی الحال آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ہیں اور یہاں رنز بنانے کے لحاظ سے ساتویں نمبر پر ہیں۔ بریوس نے انڈر 19 ورلڈ کپ میں شہرت حاصل کی تھی اور اسے ممبئی انڈینز نے شامل کیا تھا۔ انہوں نے آئی پی ایل میں چھ میچ کھیلے اور پنجاب کنگز کے خلاف 25 گیندوں پر 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ تاہم انہیں گرین جرسی کے لیے کچھ دیر انتظار کرنا پڑے گا۔ پانچ میچوں کی یہ سیریز 9 سے 19 جون تک دہلی، کٹک، وشاکھاپٹنم، راجکوٹ اور بنگلورو میں کھیلی جائے گی۔ اسکواڈ: ٹیمبا باوما، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ہنرک کلاسن، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، اینریک نورٹجے، وین پارنیل، ڈیوین پریٹوریئس، کاگیسو ربادا، تبریز شمسی، وانکو ڈیسٹن، ٹریسٹین، وانریک