نرگس فخری دبئی سے برفباری دیکھنے کہاں گئیں؟

ممبئی،جنوری۔امریکی نڑاد بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا دبئی میں ہوتے ہوئے برفباری دیکھنے کا موڈ ہوا تو انہوں نے سوئٹزرلینڈ جانے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا کے مطابق 43 سالہ نرگس فخری سوئٹزرلینڈ پہنچ چکی ہیں جہاں سے انہوں نے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔نرگس فخری نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں برفباری دیکھنا چاہتی تھی تو میں سوئٹزرلینڈ آگئی۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نرگس فخری کی تصاویر کو ان کے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔میڈیا کے مطابق اس سے قبل اداکارہ ایک ایونٹ کے سلسلے میں دبئی میں موجود تھیں۔

Related Articles