نجم الحسن مسلسل تیسری مرتبہ بی سی بی کے صدر منتخب
ڈھاکہ، اکتوبر ۔ نجم الحسن مسلسل تیسری بار بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ نجم الحسن کو یہاں بدھ کے روزبی سی بی ہیڈ کوارٹر میں بی سی بی کے نئے تشکیل شدہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بلامقابلہ صدرمنتخب کیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ نجم اور ان کا غیر رسمی پینل اکثریت کے ساتھ منتخب ہوا ہے۔ 2012 میں پہلی بار بی سی بی کے صدر بنے اور بعد میں دو مرتبہ اس عہدے کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے نجم الحسن کو 2013 اور 2017 میں الیکشن نہیں لڑناپڑاتھا ، کیونکہ ان کا پینل بلا مقابلہ کھڑا تھا۔ حالانکہ اس بار نجم الحسن نے ایک پینل کے خلاف کھڑے ہونے کے فیصلہ کیا تھا، اس لئے انہیں الیکشن لڑناپڑا۔ نجم الحسن نے ایک بیان میں کہا، ’’اس بار کا الیکشن آزادانہ اورمنصفانہ تھا اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ لوگوں نے اپنا ووٹ ڈالا اور یہی اہم بات تھی۔ مجھے کاونسلرس سے کوئی ووٹ نہیں چاہیے تھا، کیونکہ میں اپنی مقبولیت دیکھناچاہتا تھا۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ کیٹیگری 2 میں ڈھاکہ میٹرو کلب کے نمائندوں کے 16 خواہش مند امیدوارتھے، لیکن نجم الحسن نے غازی غلام مرتضیٰ اور عنایت حسین کے ساتھ سب سے زیادہ 53 ووٹ حاصل کرکے اپنے مخالفین کو شکست دے دی۔ بی سی بی کو چھ نئے ڈائریکٹر بھی ملے ہیں جن میں عبید رشید نظام، صلاح الدین چودھری ، فہیم سنہا، افتخار رحمان، منظور عالم منجو اور تنویر ٹیٹو شامل ہیں۔