نامور اداکارہ نے خود کو بْرا کہنے کیلئے 15 لاکھ کی پیشکش کی: کے آر کے

ممبئی،اگست۔بالی ووڈ اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے نامور بھارتی اداکارہ کے حوالے سے ایک حیران کْن انکشاف کیا ہے۔کے آر کے نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اْنہیں آج ایک بڑی اداکارہ نے 15 لاکھ روپے کی پیشکش کی اور کہا کہ وہ اداکارہ کو بْرا بھلا کہیں۔اپنے ٹوئٹ میں کے آر کے نے کہا کہ میں نے اْس اداکارہ کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔کے آر کے نے اپنے ٹوئٹ میں اْس نامور اداکارہ کا نام نہیں بتایا۔دوسری جانب کمال راشد کے ٹوئٹ پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ منفی تشہیر ایک بہترین تشہیر ہے۔صارف کے ٹوئٹ کے جواب میں کمال راشد نے کہا کہ میں یہ بات جانتا ہوں لیکن ہمارا میڈیا یہ سب بہت سنجیدگی سے لیتا ہے اور مجھے گبر سنگھ کی طرح پیش بھی کرتا ہے۔واضح رہے کہ کمال راشد اکثر بالی ووڈ کی معروف شخصیات سے متعلق اہم پیش گوئیاں کرتے نظر آتے ہیں۔

Related Articles