میں کارکردگی سے خوش ہوں بولرز نے اچھی بولنگ کی، بابراعظم

روٹرڈیم،اگست۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں کارکردگی سے خوش ہوں بولروں نے اچھی بولنگ کی۔نئی گیند پر نسیم شاہ نے اچھی بولنگ کی۔محمد وسیم شاہ نواز دھانی اور تمام بولروں نے اچھی بولنگ کی۔میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ ابتدا میں پچ مشکل تھی جس کا کریڈٹ میزبان بولروں کو جاتا ہے۔پلیئر آف دی میچ نسیم شاہ نے کہا کہ میں نے پریشر میں پلاننگ کے مطابق بولنگ کی اور اپنی کارکردگی سے خوش ہوں۔مجھے اس کارکردگی سے اعتماد ملے گا جو میرے کیئر یئر کے لئے اہم ہوگا۔نیدر لینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ ہمیں ناتجربہ کاری کی وجہ سے شکست ہوئی لیکن میری ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی۔اس سیزن میں چار ٹیمیں ہمارے ملک آئیں جس سے ہماری کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔

Related Articles