میں نانا بننے پر فخر محسوس کر رہا ہوں، کرن جوہر

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کے ہاں گزشتہ روز پہلے بچے کی آمد ہوئی تو مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اس خبر نے ناصرف عالیہ اور رنبیر کے مداحوں کو خوش کیا بلکہ ان کے خاندان کے افراد اور بالی ووڈ انڈسٹری سے وابستہ ان کے ساتھیوں نے بھی جوڑے کے لیے پیار بھرے پیغام شیئر کئے۔ہدایتکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عالیہ اور رنبیر کے ساتھ شادی پر لی گئی ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے خود کو عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا نانا قرار دے دیا۔انہوں نے ننھی بچی کو دنیا میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل محبت سے بھرا ہوا ہے، بہت سارا پیار آپ کا انتظار کر رہا ہے، انہوں نے عالیہ اور رنبیر کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ میں نانا بننے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔اداکارہ پرینکا چوپڑا جو ان دنوں بھارت آئی ہوئی ہیں، انہوں نے انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے والدین بنے پر عالیہ اور رنبیر کپور کو مبارک باد دی اور ان کی بیٹی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اداکارہ دیا مرزا اور انوشکا شرما نے بھی انسٹا اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے عالیہ بھٹ، رنبیر کپور کو مبارک باد دی اور ان کی بیٹی کو ڈھیروں دعایں دیں اور ساتھ ہی کپور اور بھٹ خاندان کو بھی مبارک باد پیش کی۔

Related Articles