میں دہلی کی دلیری کا قائل ہوں: عرفان
ممبئی، ارچ ۔آئی پی ایل تین لیجنڈز کو ٹاٹا آئی پی ایل 2022 میں اب تک کن ٹیموں نے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ آئی پی ایل 2022 میں تمام ٹیموں نے اپنا پہلا لیگ میچ کھیل لیا ہے، کرکٹ کے ماہرین عرفان پٹھان، سریش رینا اور دھول کلکرنی نے تین ٹیموں کے نام بتائے جنہوں نے انہیں اپنی کارکردگی سے متاثر کیا ہے۔آئی پی ایل میں پانچ فرنچائز ٹیموں کے ساتھ کھیلنے والے ہندوستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ٹاٹا آئی پی ایل 2022 کے آفیشل براڈکاسٹر – اسٹار اسپورٹس شو – کرکٹ لائیو میں کہا، ’’میں دہلی کی دلیری کا قائل ہوں۔ ممبئی کے خلاف وہ جہاں کھڑے تھے ، میچ جس سیچویشن میں تھا، وہاں میچ ہار سکتے تھے لیکن اکشر پٹیل نے شاندار بلے بازی کی اور میچ جیت لیا۔ ابھی تو ڈیوڈ وارنر آئے نہیں ہیں۔ ابھی نورتجے (اینرک) فٹ نہیں ہیں۔ اگر یہ دونوں آجاتے ہیں تو یہ ٹیم اورمضبوط نظر آئے گی‘‘۔ہندوستانی ٹیم کے بھروسہ مند بلے باز اور آئی پی ایل میں کپتان سریش رینا نے شو میں کہا ’’مجھے پنجاب نے بہت متاثر کیا ہے۔ جس طرح اس نے کھیلا۔ نیا کپتان، نئی ٹیم، تمام کھلاڑیوں نے اپنے پورے دم خم کا مظاہرہ کیا۔ ان سب نے جس طرح مل کر 200 سے زیادہ کے ہدف کا تعاقب کیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا ٹیم کمبی نیشن بہت اچھا ہے اور آنے والے وقت میں یہ کافی کام کرے گا۔ممبئی انڈینز، راجستھان رائلز اور گجرات لائنز کے لیے کھیلنے والے ہندوستان کے سابق فاسٹ بالر دھول کلکرنی نے کہا ’’گجرات ٹائٹنز نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔ جس طرح سے اس نئی ٹیم نےنئے ٹیلنٹ اور نئے اوتار میں نظر آ رہے ہاردک پانڈیا کے ساتھ مل کر بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ میں اس ٹیم سے کافی متاثر ہوں۔