میڈم آپ مسلمان ہیں یا انگریز سارہ علی خان کی تازہ تصویر پر سوشل میڈیا صارفین برہم 

ممبئی ،نومبر۔بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی اداکارہ ہیں جو اپنی نئی اور خوبصورت تصاویر کے باعث مدحوں کو حیرت میں مبتلا کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوئیں لیکن اس مرتبہ اداکارہ کو صرف زیر جامہ میں تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق سارہ علی خان نے انسٹاگرام پر سرخ رنگ کے زیر جامہ میں تصویر شیئر کی ہے جس پر انہوں نے لانگ گآن بھی زیب تن کیا لیکن وہ مکمل کھلا ہے ،اس تصویر میں وہ ساحل سمندر پر سائیکل پر سوار ہیں اور کافی مطمئن دکھائی دیتی ہیں۔اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام درج کیا کہ ’’ خود اپنا ساحل بنو، اپنے خول سے باہر نکلو، ساحل پر وقت گزارو ، ہم عمر لوگوں کے دبآ کو نظر انداز کرو، سمندر زندگی کی خوبصورتی ہے ، اپنے آپ کو کام میں اتنا نہ الجھآ کہ زندگی کی خوبصورت لہروں کا لطف اٹھانا ہی بھول جآ‘‘۔سارہ علی خان کی جاری کر دہ تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کافی برہم نظر آئے اور انہوں نے سخت کمنٹس بھی کیئے جس کے باعث سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا صارف ’ ارش تورو ‘ نے تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میڈم آپ مسلمان ہیں یا انگریز خاتون جو اس طرح کے لباس پہنتی ہو‘‘۔اس صارف نے اپنے اگلے پیغام میں کہا کہ ’ مسلمان کے نام پر کلنک ہے یہ کچھ بالی ووڈ والے اور والیاں ‘۔سمراٹ کنگ نامی صارف نے تصویر پر مضحکہ خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’سائیکل کے چین میں کپڑا پھنس گیا ہے ، آس پاس کوئی نہیں ہے تو دیکھ رہی ہے کہ کوئی مگرمچھ آ کر کپڑا چین سے نکال دے‘۔ایک صارف کا کہناتھا کہ ’’ میڈیم اتنا لمبا کپڑا مت پہنا کرو سائیکل میں پھنس کر پھٹ جائے گا ‘‘۔پنڈت نامی صار ف نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ میڈم سوچ رہی ہے کہ سائیکل پانی پر چلآں گی تو زیادہ لائکس آئیں گے ‘‘۔

 

Related Articles