میچ وننگ سنچری بنانے کے بعد لوکیش راہل پر جرمانہ

ممبئی، اپریل۔لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان لوکیش راہل پر ممبئی انڈینس کے خلاف جیت کے بعد میچ ریفری نے 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔لکھنؤ سپر جائنٹس نے ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ سے گیندبازی کی۔ ہفتہ کو کھیلے گئے پہلے میچ میں اپنی کپتانی سنچری کی بدولت ممبئی انڈینس کے خلاف راہل نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو فتح دلائی۔ راہل کو اس شاندار اننگ کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ لیکن اس کے کچھ ہی دیر بعد میچ ریفری نے کے ایل راہل پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔ بطور کپتان یہ ٹورنامنٹ میں ان کی پہلی غلطی ہے۔ ایسے میں میچ ریفری نے ان پر 12 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔اس سلسلے میں آئی پی ایل کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، "لکھنؤ سپر جائنٹس پر ہفتہ کوممبئی کے بربورن اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کے خلاف ٹاٹا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 میچ (نمبر) 26 کے دوران سست اوور ریٹ برقرار رکھنے کے بعد جرمانہ عائد کیا گیا ہے. یہ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت کم از کم اوور ریٹ کے جرائم سے جڑا ٹیم کا پہلا معاملہ ہے اس لیے کپتان لوکیش راہل پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

Related Articles