مینڈس-ایمبولدینیا کی عمدہ گیندبازی کی بدولت سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 2-0 سے کلین سویپ کیا
گالے دسمبر۔ اسن گیند بازوں رمیش مینڈس (6/70، 5/66) اور لاستھ ایمبولدینیا (2/94، 5/35) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت سری لنکا نے یہاں دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن جمعہ کے روز ویسٹ انڈیز کو 134 رنوں سے شکست دے کر دومیچوں کی سیریز کو 2-0 سے کلین سویپ کردیا۔ میچ کے پانچویں اور آخری دن جیت کے لیے 297 رنز کا تعاقب کرنے اتری مہان ٹیم ویسٹ انڈیز 56.1 اوورز میں 132 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا نے 164 رنز سے بڑی جیت درج کرکے سیریز2-0 اپنے نام کی۔ اس کی اس جیت میں آف بریک اسپن بولر رمیش مینڈس اور لیفٹ آرم اسپنر لاستھ ایمبولدینیا نے سب سے اہم کردار ادا کیا۔ رمیش اور امبولدینیا نے دوسری اننگ میں پانچ پانچ وکٹیں لے کر ویسٹ انڈیز کو 132 رنز پر آل آؤٹ کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔ اس سے پہلے، رمیش نے پہلی اننگ میں 70 رن پر چھ اور امبولدینیا نے 94 رن پر دو وکٹ لئے۔ رمیش کو پوری سیریز میں 15 وکٹیں لینے پر ‘پلیئر آف دی سیریز’ قرار دیا گیا، جب کہ ان کے ساتھی دھننجے ڈی سلوا کو دوسری اننگ میں ناٹ آوٹ سنچری بنانے پر ‘پلیئر آف دی میچ’ کا ایوارڈ دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ دھننجے کی 155 رنز کی ناقابل شکست اننگ کی وجہ سے سری لنکا ویسٹ انڈیز کو 300 کے قریب کا ہدف دینے میں کامیاب رہا۔ سری لنکا نے آج 121.4 اوور میں 345 رنز نو وکٹ پر اننگ ڈکلیئر کر دی۔ دھننجے کے علاوہ اوپنر پتھم نسانکا نے 66 اور امبولدینیا نے اہم 39 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے لیے لیفٹ آرم اسپنر ویراسامی پرمول نے میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔