مودی نے ڈرون فیسٹیول میں ڈرون اڑایا

نئی دہلی، مئی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں ڈرون فیسٹیول کا افتتاح کرنے کے بعد خود ڈرون اڑایا۔جمعہ کو یہاں پرگتی میدان میں انڈیا ڈرون فیسٹیول کا افتتاح کرنے کے بعد مسٹر مودی نے خود بھی ڈرون اڑانے میں اپنا ہاتھ آزمایا۔وزیراعظم آفس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وزیراعظم ڈرون اڑاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ جب مسٹر مودی ڈرون اڑا رہے تھے تو مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتیرآدتیہ سندھیا بھی ان کے ساتھ کھڑے تھے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے جس ڈرون کو اڑایا وہ بنگلور کے ایک اسٹارٹ اپ نے بنایا تھا اور اسے نگرانی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا اس موقع پر مسٹر مودی نے کسان ڈرون پائلٹوں سے بھی بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

Related Articles