مودی نے ناگالینڈ کے ونسوئی گاؤں کے لوگوں کی تعریف کی

نئی دہلی، اپریل ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ترقی پسند صنفی پالیسیوں کو اپنانے کے لئے ناگالینڈ کے ونسوئی گاؤں کے لوگوں کی تعریف کی۔شمال مشرقی ریاست سے راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ ایس فانگنون کونیاک نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ونسوئی کی خواتین کوپہلی بار ناگاوں کے یوتھ ہوم مورنگ میں داخل ہونے اور لاگڈرم بجانے کی اجازت دی گئی۔ اب تک کی روایت میں کبھی بھی خواتین کو مورنگ میں قدم رکھنے کی اجازت نہیں تھی۔رکن پارلیمنٹ کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا، ایک بہت اہم قدم، جو خواتین کے احترام اور بااختیار بنانے کو فروغ دے گا۔ ونسوئی گاؤں کے لوگوں کو مبارکباد۔ محترمہ کونیاک نے کہا، ونسوئی گاؤں کے رہنماؤں کی اجتماعی دانش کا شکریہ جنہوں نے سمجھا کہ خواتین بھی آج کے ترقی پسند معاشرے میں برابر کی رکن ہیں اور ونسوئی کی خواتین کو پہلی بار مورنگ میں داخل ہونے اور لاگڈرم بجانے کی اجازت دی۔ قدیم روایات کے مطابق خواتین کو مورنگ میں قدم رکھنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔انہوں نے مزید کہا، مہمان اعزازی کے طور پر، میں کھیامنیونگن خواتین میں شامل ہوگئی، کیونکہ انہوں نے خواتین کی طاقت کے ایک نئے دور کے آغازمیں قدم رکھاتھا، ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے تصور کردہ نئے ہندوستان کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

Related Articles