مودی نے دلائی لامہ کو سالگرہ کی مبارکبادپیش کی

نئی دہلی، جولائی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تبت کے عظیم مذہبی رہنمادلائی لامہ کی 87ویں سالگرہ پرآج انہیں ٹیلی فون کیا اور ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی خواہش کی۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق مسٹر مودی نے آج فون پر دلائی لامہ کو ان کی 87ویں سالگرہ پرمبارکباد دی ہے۔ انہوں نے دلائی لامہ کی لمبی عمر اور اچھی صحت کے لیے بھی دعا کی۔ ایک ٹویٹ میں، مسٹر مودی نے کہا: مذہبی رہنما دلائی لامہ کو آج فون پر 87 ویں یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔ ہم ان کی لمبی عمر اور اچھی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔

Related Articles