اتراکھنڈ کے آخری گاؤں مانا میں جیو کی 4G سروس

دہرادون/چمولی، دسمبر۔ریلائنس جیو نے ہند تبت سرحد پر ہندوستان کے آخری گاؤں مانا میں 4 جی سروس شروع کی ہے۔ چمولی ضلع کے مسنا گاؤں میں پہلی بار موبائل فون کی گھنٹی بجی ہے۔ ریلائنس جیو مسنا گاؤں کے علاقے میں سروس فراہم کرنے والا پہلا آپریٹر بن گیا ہے۔ اب تک اس علاقے میں کوئی ٹیلی کام رابطہ دستیاب نہیں تھا۔ اس موقع پر اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا، وزیراعظم کے ڈیجیٹل انڈیا ویژن کے مطابق اور اتراکھنڈ کو ڈیجیٹل دیو بھومی میں تبدیل کرنے کی ہماری کوششوں میں، آج جیو اتراکھنڈ کے آخری ہندستانی گاوں مانا تک 4 جی سروس لانے میں کامیاب ہوگیا۔ مانا گاؤں میں جیو کی طرف سے 4G سروس کا آغاز قابل ستائش ہے۔ جیو اس طرح کے دور دراز علاقوں میں ٹاور قائم کرنے والا پہلا آپریٹر ہے۔ میں جیو کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وہ ڈیجیٹل منظر نامے پر ریاست کی ترقی کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ جلد ہی جیو اتراکھنڈ کے شہریوں کے فائدے کے لیے اپنی 5G خدمات شروع کردے گا۔ مانا گاؤں میں 4G خدمات کے ورچوئل لانچ پروگرام میں بدری ناتھ-کیدارناتھ مندر کمیٹی کے چیئرمین اجے اجیندر، انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ ایجنسی، اتراکھنڈ کے ڈائریکٹر امیت سنہا اور ریلائنس جیو کے اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔ سورگ کے دروازے کے نام سے مشہور مانا گاؤں کو حکومت اتراکھنڈ نے سیاحتی گاؤں کا خطاب دیا ہے۔ لیکن اب جیو 4جی ٹیلی کام خدمات کے متعارف ہونے سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ اس سے مقامی سیاحتی صنعت سے وابستہ لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ یہ موبائل ٹاور سائٹ مانا گاؤں کے علاقے میں خدمات انجام دینے والے آئی ٹی بی پی اہلکاروں، گاؤں والوں اور سیاحوں کو 4جی وائس اور ڈیٹا خدمات فراہم کرے گی۔ یہ دیگر اہم سیاحتی اور مذہبی علاقوں جیسے بھیم شیلا، ویاس گفا، گنیش گفا وغیرہ کا بھی احاطہ کرے گی۔ جیو کے اتراکھنڈ میں 4800 سے زیادہ ٹاور ہیں، جو ریاست میں کسی بھی دوسرے آپریٹر سے کہیں زیادہ ہیں۔ جیو کا 4G نیٹ ورک اب اتراکھنڈ کے تمام قصبوں اور 16900 سے زیادہ دیہاتوں میں دستیاب ہے۔ جو اسے ریاست کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ جامع وائس اور ڈیٹا نیٹ ورک بناتا ہے۔ مذہبی اہمیت کے تمام چاردھام اور سری ہیم کنڈ صاحب گوردوارے جیو نیٹ ورک سے جڑے ہوئے ہیں۔ اسی سال چاردھام یاترا کے آغاز سے پہلے، جیو نے سونپریاگ سے کیدارناتھ مندر تک ٹریک روٹ پر 4G نیٹ ورک فراہم کرایا تھا۔جیو یہاں سروس پیش کرنے والا پہلا اور واحد آپریٹر بن گیا ہے۔ جیو اتراکھنڈ کے 20 شہروں میں اپنی منفرد وائرڈ براڈ بینڈ سروس – جیو فائبر بھی پیش کر رہا ہے۔ جو فائبر ریاست میں سب سے بڑا وائرڈ براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے والا ہے۔

Related Articles