مودی نے جدوجہد آزادی میں مرارجی بھائی دیسائی کےگراں قدرتعاون کے لئے یاد کیا

نئی دہلی، فروری ۔ وزیراعظم نریندرمودی نے سابق وزیراعظم مرارجی بھائی دیسائی کوخراج عقیدت پیش کیاہے اور ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں اُن کے گراں قدرتعاون کے لئے اور ایک غیرمعمولی منتظم کے طورپر انھیں یاد کیاہے ۔ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا: ‘‘ہمارے سابق وزیراعظم مرارجی بھائی دیسائی کو خراج عقیدت ۔ انھیں ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں گراں قدر تعاون کے لئے اور ایک غیرمعمولی منتظم کے طورپر یاد کیاجاتاہے ۔ ایمرجنسی کے خلاف مزاحمت میں اوراس کے بعد کے دورمیں ملک کی راہ کے تعین میں ان کا کرداربھی مثالی ہے ۔مسٹردیسائی 29 فروری 1896 کو ولساڈ ضلع (موجودہ گجرات) کے بھدیلی گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔وہ 24 مارچ 1977 کو 81 سال کی عمر میں وزیر اعظم بنے اور اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے 28 جولائی 1979 کو اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ ان کا انتقال 10 اپریل 1995 کو ممبئی میں ہوا تھا۔

Related Articles