یوگی کابینہ میں ڈیڑھ درجن تجاویز پر مہر

سوا لاکھ کو روزگار، 5000 کروڑ کی سرمایہ کاری

لکھنو:اکتوبر.وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں جمعرات کو کابینہ کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں ڈیڑھ درجن تجاویز کی منظوری دی گئی۔ یوگی کابینہ نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ نقل و حمل کے حوالے سے بھی کئی تجاویز منظور کی گئیں۔ کابینہ کی قرارداد میں امیٹھی جیل کو منظوری مل گئی۔ امیٹھی میں 990 افراد کی گنجائش والی جیل بنائی جائے گی۔کروا چوتھ کے دن خواتین کو اپنے شوہروں سے ملنے کی خصوصی چھوٹ کے ساتھ تمام جیلوں میں ہدایات دی گئی ہیں کہ خواتین کو اپنے شوہروں سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ آج پوجا کے لیے خصوصی رعایت دی گئی ہے۔نئی دودھ پالیسی کے تحت 1.25 لاکھ کو روزگار ملے گا۔ 5000 کروڑ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ڈیری انڈسٹری میں 5 کروڑ تک گرانٹ دیں گے۔یوگی کابینہ نے نئی ٹیکسٹائل پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔چھوٹی آبپاشی اسکیم کے تحت ہر سال 2 لاکھ کسانوں کو خود کفیل بنایا جائے گا۔کسانوں میں ایک لاکھ چنے کے بیج اور 2.5 لاکھ دال کے بیج کی کٹس تقسیم کی جائیں گی۔نیچرل فارمنگ بورڈ بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ صدر ہوں گے۔ وزیر زراعت وائس چیئرمین ہوں گے۔ سال میں دو بار اجلاس منعقد ہوں گے۔ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں الگ کمیٹی بنائی جائے گی۔ بورڈ میں دو کسانوں اور زرعی ماہرین کا تقرر کیا جائے گا۔ نمامی گنگے یوجنا کا کام اس بورڈ کے ذریعے کیا جائے گا۔دھان کی خریداری کی پالیسی منظور کر لی گئی۔ قیمت خرید 2040 روپے اور 2060 روپے فی کوئنٹل مقرر کی جائے گی۔ 4000 خریداری مراکز قائم کیے جائیں گے۔ 73 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مکئی اور باجرہ بھی خریدا جائے گا۔یوپی انوویشن فنڈ 400 کروڑ سے بنایا جائے گا۔ بازار سے 3600 کروڑ روپے لیے جائیں گے۔ اس وقت ریاست میں 6654 اسٹارٹ اپس ہیں۔بہرائچ میں نئی نگر پنچایت کی تشکیل کی تجویز پاس کی گئی- میہی پوروا نئی نگر پنچایت بنے گی، کئی اضلاع کی نگر پنچایتوں کی توسیع کی جائے گی۔بریلی کی نواب گنج نگر پنچایت، بارہ بنکی کی سبیہا نگر پنچایت، متھرا کی برسانا نگر پنچایت کی توسیع ہو گی۔

Related Articles