مودی نے اتراکھنڈ ہیلی کاپٹر حادثے میں لوگوں کی موت پر دکھ کا اظہار کیا

نئی دہلی، اکتوبر ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں وزیر اعظم کے دفتر نے کہاکہوزیر اعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔‘‘وزیر اعظم کے دفتر نے ایک ٹویٹ میں مسٹر مودی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہاتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثے سے غمزدہ ہوں۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری تمام ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔منگل کو اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع کے کیدارناتھ دھام سے چھ یاتریوں کو لے کر واپس آ رہا ایک ہیلی کاپٹر دھند کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام سات افراد بشمول پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

Related Articles