یشونت سنہا باوقار اور تجربہ کار شخصیت ان میں ملک کی قیادت کرنے کا اہلیت ہے:ممتا بنرجی

کلکتہ ،جون۔تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے اپوزیشن جماعت نے سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کو اپوزیشن کی جانب سے صدارتی انتخابات کیلئے امیدوار بنایا ہے۔صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے انہوں نے آج ہی ترنمو ل کانگریس چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔منگل کو نئی دہلی میں 18 اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں یشونت کے نام پر متفقہ طور پر مہر لگائی گئی۔ یشونت سنہا نے ترنمول کانگریس چھوڑنے کا فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ‘زیادہ سے زیادہ اپوزیشن کے لیے کام کرنے کیلئے ترنمول کانگریس چھوڑ رہے ہیں۔انہوں نے ممتا بنرجی کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔اس کے بعد سے ہی یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ صدارت کے لیے اپوزیشن کے امیدوار ہوں گے۔ اس قیاس آرائی پر بالآخر مہر ثبت ہو گئی۔اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے اعلان ہونے کے بعد ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”میں یشونت سنہا کو متفقہ امیدوار کے طور پر سامنے آنے پر مبارکباد دیتی ہوں۔ تمام اپوزیشن جماعتوں نے ان کی حمایت کی ہے۔ جب شرد پوار-فاروق عبداللہ-گوپال کرشنا گاندھی صدارتی انتخاب میں امیدوار بننے سے انکار کردیا تو بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ اپوزیشن امیدوار کھڑا نہیں کر پائے گی۔ لیکن اس کے بعد ممتا بنرجی نے اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کی۔ وہیں یشونت سنہا کا نام سامنے آیا۔ جو کبھی بی جے پی میں تھے۔ وہ اٹل بہاری واجپائی کے دور میں بھی وزیر تھے۔ یشونت کو بی جے پی کو جواب دینے کے لیے آگے لایا گیا اور اسی وجہ سے مودی-شاہ اوربی جے پی دباؤ میں آگئی۔ممتا بنرجی نے بھی آج کے ٹویٹ میں پیغام دیاہے کہ ”یشونت سنہا عظیم باوقار اور تجربہ کار شخصیت ہیں، جو اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے ہماری عظیم قوم کی نمائندگی کریں گے۔“۔اس ٹوئیٹ کے ذریعہ انہوں نے یہ پیغام دیا کہ بی جے پی حکومت ملک کے اقدار کو تباہ کر رہی ہے۔

Related Articles