مودی موسمیاتی کانفرنس کانفرنس سے خطاب کریں گے

جانسن کے ساتھ میٹنگ بھی کریں گے

گلاسگو (یو کے) ۔ نومبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی پیر کے روز موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی جنرل کانفرنس سی او پی- 26 سے خطاب کریں گے اور برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ بھی کریں گے۔ مسٹرمودی موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کی جنرل کانفرنس سی اوپی – 26 میں شرکت کے لیے گلاسگو پہنچے گئے ہیں۔ مسٹر مودی آج موسمیاتی چوٹی کانفرنس سے خطاب کرنے سے پہلے مسٹر جانسن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔وزیر اعظم گلاسگو میں مقامی وقت کے مطابق 1000 بجے ہندوستانی برادری کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد وہ مقامی وقت کے مطابق 1345 بجے مسٹر جانسن سے ملاقات کریں گے۔ ہندوستان اور گلاسگو میں ساڑھے پانچ گھنٹے کا فرق ہے۔ گلاسگو کا وقت ہندوستان کے وقت سے ساڑھے پانچ گھنٹے آگے ہے۔گلاسگو میں سی او پی 26 کی افتتاحی تقریب مقامی وقت کے مطابق 1200 بجے ہونے والی ہے ۔ اس کے بعد تقریباً 1500 بجے مسٹر مودی موسمیاتی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔مسٹر مودی نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ سی او پی 26 میں شرکت کے لیے گلاسگو پہنچے گئے ہیں، جہاں وہ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے عالمی رہنماؤں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں اور اس سمت میں ہندوستان کی جانب سسے کی جارہی کوششوں کو پیش کریں گے ۔ برطانیہ کی صدارت مین سی او پی 26 اتوار (31 اکتوبر) کو شروع ہوئی اور 12 نومبر تک جاری رہے گی ۔ اس کے لیے عالمی رہنما یہاں آنا شروع ہو گئے ہیں ۔ مسٹر مودی روم میں جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے بعد وہاں سے سیدھے گلاسگو پہنچے ہیں۔ مسٹر مودی دو دن تک (پیر اور منگل) گلاسگو میں قیام کریں گے۔

Related Articles