کانگریس کی قبائلی طبقہ کی میٹنگ پر شیوراج کانشانہ

بھوپال،جنوری۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیور اج سنگھ چوہان نے کانگریس کی درج فہرست قبائلی طبقہ کے سلسلے میں منعقد ہونے والی میٹنگ کو نشانہ بناتے ہوئے آج کہا کہ کانگریس نے اپنی حکومت کے وقت قبائلی خواتین کو دی جانے والی رقم کیوں بند کی ۔مسٹر چوہان نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ انہیں پتہ چلا ہے کہ کانگریس نے قبائلی طبقہ کے سلسلے میں میٹنگ بلائی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ جس نے پیسہ ایکٹ لاگو نہیں کیا، کیا اسے قبائلی طبقہ کی بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی کمل ناتھ صرف وعدوں میں اس طبقہ سے منسلک باتیں لکھنے کا ڈھونگ کرتے ہیں ۔ کانگریس نے مختلف جگہوں کانام قبائلی عظیم لوگوں کے نام پر کیوں نہیں کیا ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی حکومت کے ذریعے کئی جگہوں کا نام قبائلی ہیرو کے نام پر کرنے کا ذکر بھی کیا ۔اسی سلسلے میں انہوں نے مسٹر کمل ناتھ سے سوال کیا کہ بی جے پی حکومت خاص طور پچھڑے قبائلی جیسے بیگا، سہریا اور بھاریاکی خواتین کو جو ایک ہزار روپے ہر مہینے رقم دیتی تھی، اسے 15مہینے میں کانگریس نے اپنی حکومت میں کیوں بند کر دیا ۔

Related Articles