منصوبوں پر عمل کرتے رہنے کی ضرورت ہے:روہت شرما

ابوظہبی، ستمبر ۔ ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے بدھ کے روز یہاں آئی پی ایل 14 کے 42 ویں میچ میں پنجاب کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد کہا کہ وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق نہیں کھیلی۔لیکن یہ ایک طویل ٹورنامنٹ ہے۔ اور ہمیں اپنے منصوبوں پرعمل کرتے رہنے کی ضرورت ہے اور حالات کو پڑھنا بہت ضروری ہے، جس سے ہمیں بہت زیادہ اعتماد مل سکتا ہے۔ روہت نے میچ کے بعد کہا ، یہ ضروری ہے کہ ٹیمپرمینٹ کو نہ کھوئیں۔ ہاردک نے جس طرح صورتحال کو سمجھا وہ ٹیم کے نقطہ نظر سے بہت اہم تھا، ان کے لیے کریز پر وقت گزارنا ضروری ہے کیونکہ وہ انجری سے واپس آ ر ہے ہیں۔ ایشان کشن کو ڈراپ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا، وہ بہت پراعتماد دکھائی دیتے ہیں اور ہمیں ان کی طرف سے جو جواب ملا وہ بہت حوصلہ افزا تھا۔ سوربھ نے آج صحیح کردار ادا کیا ہے۔ اس نے درمیانی اوورز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، حالانکہ ہم ایشان کشن کو بھی سپورٹ کریں گے کیونکہ وہ ہمارے لیے بہت اہم کھلاڑی ہیں۔ جب ہم نے شروعات کی تو گیند رک کرآرہی تھی اور درمیانی اوورز میں بہت اچھال تھا۔ ہمیں حالات کے مطابق ہونے کی ضرورت ہے۔ پولارڈ ہمارے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہے اور کئی سالوں سے ممبئی انڈینز کا لازمی حصہ ہیں۔ وہ اپنی گیندبازی کے لئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کر کے خوش ہوں گے۔ ”

Related Articles