ممبئی کے سامنے ایشان، ہاردک اور سوریا میں سے کسی ایک کو رکھنے کا چیلنج

ممبئی، نومبر۔ اب تک صرف دہلی کیپٹلس نے اپنے چار کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے حالانکہ ڈیڈلائن 30 نومبر نزدیک ہے ۔ ممبئی انڈینز کے سامنے ایشان کشن، ہاردک پانڈیا یا سوریہ کمار یادو میں سے کسی ایک کو رکھنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔ممبئی انڈینز: کپتان روہت شرما اور جسپریت بمراہ کو برقرار رکھا جانا یقینی ہے اور پانچ بار کی چیمپئن ممبئی انڈینز بھی کیرون پولارڈ کو ریٹین کرسکتی ہے، جو فرنچائز کے سب سے اہم کھلاڑی رہے ہیں۔ ساتھ ہی، چوتھے مقام کے لیے تین کھلاڑیوں کے درمیان دوڑ ہے: ایشان کشن، سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا۔ ہاردک ان چار کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہیں 2018 کی نیلامی میں برقرار رکھا گیا تھا، لیکن وہ 2021 کے آئی پی ایل میں فٹنس کے ساتھ جدوجہد کر رہے تھے۔ فی الحال ہندوستانی سلیکٹرزکچھ عرصے تک انہیں سلیکشن سے دور رکھیں گے جس سے وہ گیندبازی کے ساتھ پوری فٹنیس حاصل کرسکیں۔کشن ممبئی کے لیے اس لیے بھی اہم ہیں کیونکہ وہ جارحانہ بلے باز ہیں اور وکٹ کیپنگ بھی کر سکتے ہیں۔وہ جوان کھلاڑی ہیں ۔ دوسری طرف سوریا نے بھی اپنی کارکردگی سے متاثر کیا ہے۔چنئی سپر کنگز: دفاعی چیمپئن اپنے چار کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کے لیے بالکل تیار ہیں، جن میں سے تین ہندوستانی تکڑی ایم ایس دھونی، رویندرا جڈیجا اور رتوراج گائیکواڈ ہیں۔ چوتھے نمبر پرمعین علی، جوش ہیزل ووڈ، سیم کیرن اور ڈوین براوو شامل ہوسکتے ہیں۔ ایک اور مسئلہ دھونی کو ری ٹین کرنے کا ہوگا، کیونکہ اس سے ان کے نیلامی پرس پر فرق پڑے گا۔ چنئی دھونی کو برقرار رکھنا چاہتا ہے، جو 2008 کے بعد ان کے کپتان اور پہلے ریٹینر کھلاڑی بھی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ان کے پرس سے 16 کروڑ کم ہو جائیں گے۔ تاہم، فرنچائزی کے پاس ایڈوانٹج یہ ہے کہ اگر سابق ہندوستانی کپتان 2022 کے آئی پی ایل کے بعد ریٹائر ہو جاتے ہیں، تو فرنچائزی کے پاس 2023 میں ایک مضبوط پرس ہوگا۔ تاہم یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دھونی کم پیسوں میں بھی ریٹین ہونے کو تیار ہیں جس سے کہ دوسرے کھلاڑیوں کو اچھا پیسہ مل سکے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرز: سنیل نارائن اور آندرے رسل ریٹین ہونے والی فہرست میں سب سے آگے ہیں ۔ کے کے آر ٹیم ورون چکرورتی کو بھی برقرار رکھنے کی خواہاں ہیں، جو گزشتہ دو سیزن سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ چوتھے مقام کے لیے وینکٹیش ائیر، شبھمن گل اور راہل ترپاٹھی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ گل اور ایر کے درمیان انتخاب کرنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ دونوں کھلاڑی مضبوط اور انفرادی طور پر مختلف ہیں۔ کے کے آر کو گل میں کپتانی کا جذبہ دکھتا ہے اور ایر نے حال ہی میں نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم میں ڈیبیو کرنے میں بھی کامیاب رہے تھے۔۔ ترپاٹھی نے بھی دکھایا ہے کہ وہ کسی بھی پوزیشن پر ہنستے ہوئے بلے بازی کر سکتے ہیں۔رائل چیلنجرز بنگلور: وراٹ کوہلی اور گلین میکسویل کو ریٹین کرنے کا پورا امکان ہے۔ تاہم، آر سی بی کو چار میں سے دو ہندوستانی کھلاڑیوں کو برقرار رکھنا ہوگا۔ دیو دت پڈیکل اور ہرشل پٹیل کے ساتھ ساتھ یوزویندر چہل اور محمد سراج بھی دعویدار ہوں گے اور یہ آسان الیکشن نہیں ہونے والا ہے۔ پیڈیکل کی عمر 21 سال ہے اور 2019 میں منتخب ہونے کے بعد مسلسل اوپنر کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ انہیں صرف 20 لاکھ میں خریدا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے ہرشل آئی پی ایل میں بہترین ڈیتھ اوورز کے گیندباز کے طور پر ابھرتے ہیں۔ اس آئی پی ایل میں وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز بھی تھے۔ وہیں چہل، راشد خان اور آر اشون کے ساتھ آئی پی ایل کے بہترین اسپنرز میں سے ایک ہیں جبکہ سراج پچھلے دو سیشنز میں قابل اعتماد گیندباز کے طور پر سامنے آئے ہیں۔راجستھان رائلز: سنجو سیمسن، جنہیں گزشتہ سال کپتان مقرر کیا گیا تھا، کا پہلا ریٹینر کھلاڑی بننا طے ہے۔ رائلز نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔ رائلز نے ابھی مزید تین کھلاڑیوں کوریٹین کرنا ہے۔ انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر کا دوسرا نام ہوسکتے ہیں اور رائلز کو یقین ہے کہ یہ بلے باز نیا قرار کرے گا۔ چوتھے سلاٹ پر ہندوستانی کھلاڑی یاشسوی جیسوال ہوسکتے ہیں، جنہیں رائلز نے 2020 کی نیلامی میں 2.4 کروڑ میں خریدا تھا۔سن رائزرز حیدرآباد:ویسے کئی سارے سن رائزرس حیدرآباد کے مداح چاہتے ہیں کہ فرنچائیزی عظیم کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کو ریٹین کرے ، جو 2021 ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے پلیئر آف دی سیریز رہے تھے لیکن ایسا ممکن نظرنہیں آرہا ہے۔ راشد خان پہلے کھلاڑی ہوں گے جنہیں فرنچائزی برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔ کپتان کین ولیمسن دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہوسکتے ہیں جنہیں حیدرآباددوبارہ ری ٹین کرے ۔ تاہم اگر فرنچائزی ولیمسن کو برقرار رکھتی ہے تو ان کے پرس سے 10 سے 12 کروڑ روپے کم ہوجائیں گے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سن رائزرز تین کھلاڑیوں کو برقرار رکھے گا یا چار۔ یہ انکشاف ہوا ہے کہ فرنچائزی ایک ان کیپڈ ہندوستانی کھلاڑی کو شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جموں و کشمیر کے عبدالصمد اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔پنجاب کنگز: کیا کے ایل راہل نے پنجاب کنگز کو بتایا کہ وہ چھوڑنا چاہتے ہیں؟ اس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں ہے۔ لیکن اس بات کا قوی امکان ہے کہ یہ ہندوستانی بلے باز لکھنؤ کی نئی فرنچائزی کے ساتھ جا سکتا ہے۔کنگز راہل کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتی ہے ، کیونکہ یہ بلے باز گزشتہ چند سیزن میں آئی پی ایل میں بہترین بلے باز کے طور پر سامنے آیا ہے۔اگر وہ راہل کو لیتی ہے تو انہیں میانک اگروال کو بھی لینا پڑے گا۔ اگروال کو پہلے یا دوسرے کھلاڑی کے طور پر برقرار رکھا گیا تو ان کے 12 سے 16 کروڑ پرس سے کم ہوجائیں گے۔لیکن اگر وہ انہیں ریلیز کرتی ہے، تو دو نئی فرنچائززی میں سے ایک انہیں خرید سکتی ہے۔فرنچائزی کچھ ان کیپڈ ہندوستانی کھلاڑیوں کو بھی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہے، جس میں ارشدیپ سنگھ اور روی آگے ہیں ۔

Related Articles