ملک میں 1646کورونا معاملات میں کمی

نئی دہلی، دسمبر۔ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) وبا کے 1646فعال معاملات میں کمی آنے کے ساتھ ان کی تعداد کم ہوکر 82,267رہ گئی ہے۔اس درمیان اتوار کو ملک میں 15لاکھ 82ہزار 079ٹیکے لگائے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی مجموعی ٹیکہ کاری کی تعداد ایک ارب 37کروڑ 67لاکھ 20ہزار 359ہوگئی ہے۔مرکزی وزار ت صحت کی طرف سے پیر کی صبح جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اس مدت کے دوران کورونا کے 6563نئے معاملات سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3,47,46,838آئے اور اس دوران 8077مریض صحت یاب ہونے کے ساتھ اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3,41,87,017ہوگئی ہے۔ مذکورہ مدت میں 1646فعال معاملات کم ہوکر 82,267رہ گئے ہیں اور 132مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اس وائرس کے انفیکشن سے جانے گنوانے والوں کا اعدادوشماربڑھ کر چار لاکھ 77ہزار 554ہوگیا ہے۔ملک میں ریکوری کی شرح 98.39فیصد، فعال معاملات کی شرح 0.24فیصد اور اموات کی شرح 1.37فیصد پر برقرار ہے۔اس وقت ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملات کیرالہ میں ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1261فعال معاملات کم ہو کر 31,307رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 4,160مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے ٹھیک ہوجانے والوں کی تعداد بڑھ کر 51,51,779ہوگئی ہے۔ اسی مدت میں 96مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 44,503ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں کورونا کے فعال معاملات میں کمی آئی ہے اور اس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے۔مہاراشٹر میں مذکورہ مدت میں سب سے زیادہ 126فعال معاملات بڑھنے سے ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 10747ہوگئی ہے جبکہ 9مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 1,41,349ہوگئی ہے۔ 767مزیدمریضوں کے کورونا سے ٹھیک ہوجانے سے ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 64,97,500ہوگئی ہے۔قومی راجدھانی میں گزشتہ چوبیس گنھٹوں میں فعال معاملات 56بڑھ کر 540ہوگئے ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 14,16,556تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن سے ایک مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد 25,101ہوگئی ہے۔جنوبی ہندستان کے تملناڈو میں 76فعال معاملات کم ہوجانے سے ان کی تعداد کم ہوکر 7270رہ گئی ہے او ر چار مزید مریضو ں کی موت ہوجانے سے اموات کا اعدادوشمار بڑھ کر 36,680ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 26,95,856مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔کرناٹک میں فعال معاملات بڑھ کر 7169ہوگئے ہیں۔ ریاست میں ایک مریض کی موت ہوجانے کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 38,288ہوگئی ہے جبکہ اب تک 29,56,970مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ آندھراپردیش میں 108فعال معاملات کم ہوجانے سے انکی تعداد کم ہوکر 1597رہ گئی۔ ریاست میں اس جان لیوا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 228بڑھ جانے سے ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 20,59,728ہوگئی ہے جبکہ ایک اور مریض کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 14,479تک پہنچ گئی ہے۔تلنگانہ میں 68فعال معاملات کم ہوجانے کے بعد 3,693رہ گئے ہیں جبکہ ایک مزید مریض کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4,015ہوگئی ہے اور 6,71,856لوگ اس وبا سے نجات پاچکے ہیں۔مغربی بنگال میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد کم 12کم ہوکر 7,489رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے 9مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 19669ہوگئی ہے جبکہ ریاست میں اب تک 15,99,918مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 159فعال معاملات کم ہوجانے سے ان کی تعداد کم ہوکر 2,598ہوگئی ہے اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 1,36,359ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 531پر مستحکم ہے۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے 10فعال معاملات کم ہوجانے سے انکی مجموعی تعداد 332ہوگئی ہے جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9,93,472ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 13,595پر مستحکم ہے۔پنجاب میں کورونا کے فعال معاملات 13بڑھ جانے سے انکی مجموعی تعداد بڑھ کر 319ہوگئی ہے اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 5,87,014ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد بڑھ کر 16,629ہوگئی ہے۔گجرات میں فعال معاملات 571ہیں اور اب تک 8,17,874مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اموات کا اعداد وشمار 10101پر مستحکم ہے۔بہار میں فعال معاملات کی تعداد 86ہے۔ ریاست میں اب تک 7,14,192لوگ کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس مدت میں کسی مریض کی موت نہ ہونے سے اموات کی تعداد 12,093پر مستحکم ہے۔

Related Articles