ملان اورڈی زورزی کی سنچری، جنوبی افریقہ اے مضبوط

بلوم فونٹین، نومبر۔کپتان پیٹر ملان (ناٹ آؤٹ 157) اور ٹونی ڈی زورزی (117) کی شاندار سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ اے نے ہندوستان اے کے خلاف پہلے غیرسرکاری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن منگل کو تین وکٹ پر 343 رن کا مضبوط اسکوربنالیا۔انڈیا اے نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ اس وقت درست معلوم ہوا جب ہندوستان اے نے جنوبی افریقہ اے کے دو ٹاپ بلے بازوں کو جلد ہی پویلین بھیج دیا۔ نودیپ سینی نے پہلے اوور کی تیسری گیند پر ساریل اروی کو کرشنپا گوتم کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔ میزبان ٹیم ابھی اس دھچکے سے سنبھل بھی نہیں پائی تھی کہ ارزان ناگواس والا نے رینارڈ وان ٹونڈر کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ آؤٹ ہونے والے دونوں بلے باز اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔دووکٹ 14 رن تک گرجانے کے بعد ملان اور ڈی زورزی نے تیسرے وکٹ کے لیے 217 رنز کی مضبوط شراکت کی اورجنوبی افریقہ کو پریشانی سے باہرنکال لیا۔ فاسٹ باؤلر عمران ملک نے ڈی زورزی کو بولڈ کر کے یہ شراکت توڑ دی۔ لیکن ملان نے اس کے بعد جیسن اسمتھ (ناٹ آؤٹ 51) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 112 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کرکے ہندوستانی گیند بازوں کو مایوس کردیا۔

Related Articles