معروف امریکی ماڈل کِم کارڈیشین نے کونسا امتحان چوتھی باری میں کلیئر کیا؟

لاس اینجلس،دسمبر۔معروف امریکی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے وکیل بننے کی اپنی غیر روایتی کوشش میں ایک اہم رکاوٹ کو عبور کرلیا ہے۔خبروںکے مطابق امریکی ٹی وی اسٹارکم کارڈیشین نے کیلیفورنیا میں قانون کا پہلے سال کا امتحان پاس کرلیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ امتحان ریاست کیلیفورنیا کے ان طلبہ کے لیے تھا جو وکیل بننے کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے لاء اسکول کا روایتی راستہ نہیں اپناتے۔کم کارڈیشین نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ میں نے بیبی بار امتحان پاس کرلیا ہے کارڈیشین نے مزید لکھا کہ میں اس امتحان میں 2 سال میں 3 بار فیل ہوئی لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور سخت محنت کی اور دوبارہ امتحان دیا اور کامیاب ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے یہ امتحان تیسری بار دیا تھا تو اس وقت میں کورونا کا شکار تھی۔

Related Articles