معروف اداکارہ نے اپنے ساتھی اداکار پر ہراسگی کا الزام لگا دیا

کنبرا،مئی۔ آسٹریلوی اداکارہ ریبل ولسن نے اپنے ایک ساتھی اداکار پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کر دیا۔ ویب سائٹ ’انڈی 100ڈاٹ کام‘ کے مطابق دی پیپل سے گفتگو کرتے ہوئے 42سالہ اداکارہ نے کہا کہ’’میں اس اداکار کا نام نہیں لوں گی جس نے کئی سال پہلے میرے ساتھ ایسا شرمناک سلوک کیا اور میرے انکار کرنے پر کیریئر کو تباہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔‘‘ریبل ولسن نے کہا کہ وہ اس فلم کا نام بھی نہیں بتائیں گی جس میں انہوں نے اس اداکار کے ساتھ کام کیا تھا۔ ریبل نے اس واقعے کے متعلق بتایاکہ’’ایک روز میرے اس ساتھی اداکار نے مجھے کمرے میں بلایا اور میرے سامنے برہنہ ہو گیا۔ پھر ایک بار اس نے اپنے دوستوں کے سامنے مجھے اپنے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کو کہا۔‘‘ریبل کا کہنا تھا کہ ’’بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ وہ شخص مجھ سے پہلے بھی تین اداکارآں کو ہراساں کر چکا تھا اور ان اداکارآں نے اپنے پروڈیوسرز سے شکایت بھی کی تھی۔ میں ایک وکیل بھی ہوں لہٰذا میں نے اس اداکار کے خلاف تمام شواہد اپنے پاس محفوظ کر لیے تھے۔اگر میرے ساتھ یہ واقعات ’می ٹو‘ کی مہم شروع ہونے کے بعد ہوتے تو میں پوری دنیا کو اس شخص کی حقیقت بتاتی۔ ‘‘

Related Articles