مسلح افواج کے لیے 8 ہزار کروڑ روپے کی دفاعی خریداری کی تجاویز کو منظوری

نئی دہلی، نومبر۔ حکومت نے مسلح افواج کے لیے تقریباً 8 ہزار کروڑ روپے کی دفاعی خریداری کی تجاویز کو منظوری دے دی ہے، جس میں سرکاری دفاعی شعبے ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) سے 12 ہلکے ہیلی کاپٹروں کی خریداری بھی شامل ہے۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں منگل کو ہوئی دفاعی خریداری کونسل کی میٹنگ میں ان تجاویز کو منظوری دی گئی۔یہ تمام پروکیورمنٹ پروپوزل مکمل طور پر یعنی سو فیصد میک ان انڈیا زمرہ میں ہیں اور ان کا ڈیزائن، ڈیولپمنٹ اور تیاری ملک میں ہی کی جائے گی۔ان سبھی تجاویز کو ضرورت کے مطابق منظوری خرید کے زمرے میں گیا ہے۔ ان میں سب سے اہم سودا ایچ اے ایل سے 12 لائٹ یوٹلٹی ہیلی کاپٹر کی خرید ہے۔ اس کے علاوہ بھارت الیکٹرونکس لیمیٹیڈ سے لائنیکس یو 2 فائر کنٹرول سسٹم کی خرید پر بھی مہر لگائی گئی ہے۔ اس سے بحریہ کے جنگی جہازوں کی ڈٹیکشن اور ٹریکنگ اور مار کرنے صلاحیت بڑھے گی۔ ساتھ ہی ایچ اے ایل بحریہ کے ڈورنیئر طیاروں کو بہتر بنانے کا کام بھی کرے گا جس سے بحریہ کی سمندر میں ٹوہی اور نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔حکومت کے منصوبے ’آتمنیر بھر بھارت یوجنا‘ کو تقویت دینے کی طرف ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے، ایک غیر ملکی کمپنی سے بحریہ کے لیے بندوقوں کی خریداری کا عمل روک دیا گیا ہے اور ہندوستان ہیوی الیکٹریکل لمیٹڈ کے ذریعے تیار کی جانے والی جدید سپر ریپڈ بندویقیں خریدی جائیں گی۔ یہ بندوقیں بحری جنگی جہازوں پر تعینات کی جائیں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے ملک میں دفاعی شعبے میں مینوفیکچرنگ کو فروغ ملے گا اور مسلح افواج کی جدید کاری میں بھی مدد ملے گی۔

 

Related Articles