لیفٹیننٹ جنرل شرما نے چیف آف سٹاف ہیڈکوارٹرس مغربی کمان کا عہدہ سنبھالا

جموں، اکتوبر ۔ لیفٹیننٹ جنرل دیوندرا شرما نے پیر کو یہاں چیف آف سٹاف ہیڈکوارٹرس مغربی کمان کا عہدہ سنبھالا۔ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل شرما نےویر سمرتی پر پھول مالا چڑھائی اور مغربی کمان کے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔بتا دیں کہ لیفٹیننٹ جنرل دیوندرا شرما نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی اور انڈین ملٹری اکیڈیمی کے فارغ التحصیل ہیں۔انہوں نے تین دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں مغربی سیکٹر میں آرمرڈ ریجمنٹ، آرمرڈ بریگیڈ اور انفنٹری ڈویژن کی کمان سنبھالی ہے۔موصوف لیفٹیننٹ جنرل کے سٹاف کا بھوٹان میں انڈین ملٹری ٹریننگ ٹیم کا بحیثیت ایک ممبر اور اقوام متحدہ کے ایک مشن کا مغربی افریقہ میں بحیثیت چیف ملٹری پرسنل افسر کی تقرریاں کافی کامیاب رہی ہیں۔انہیں بہادری میں سینا میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

Related Articles