مرے نے یوکرینی بچوں کی مدد کے لیے انعامی رقم عطیہ کرنے کا کیا اعلان

لندن، مارچ ۔دنیا کے سابق نمبر ایک ٹینس کھلاڑی برطانیہ کے اینڈی مرے نے باقی برس کی اپنی انعامی رقم جنگ زدہ یوکرین میں بچوں کی مدد کے لیے کام کرر ہے یونیسیف یو کے کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ منگل کو ایک ٹویٹ میں مرے نے لکھا’’یوکرین میں بڑھتی ہوئی جد و جہد کی وجہ سے 7.5 ملین ( 75 لاکھ) سے زیادہ بچے خطرے میں ہیں، اس لیے میں فوری طبی سامان اور ارلی چائلڈ ہڈ ڈیولپمنٹ کٹ فراہم کرنے میں مدد کے لیے یونیسیف یو کے کے ساتھ کام کررہا ہوں۔ یہ اہم تعلیم جاری ہے، اس لئے یونیسیف بے گھر بچوں کی تعلیم تک رسائی کے ساتھ ساتھ تباہ شدہ اسکولوں کی بحالی اور آلات اور فرنیچر کو بدلدلنے کے لیے کام کر رہا ہے‘‘۔ مرے نے کہا ‘‘میں بقیہ سال کے لئے اپنی انعامی رقم عطیہ کرنے جا رہا ہوں۔ یو کے میں کوئی بھی شخص ہماری اپیل کے تحت عطیہ کرکے یونیسیف کو اس انسانی امداد کی حمایت کر سکتا ہے۔ واضح رہے مرے یونیسیف، یونائیٹڈ فار وائلڈ لائف، ملیریا نو مور اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے گلوبل ایمبیسڈر ہیں۔

Related Articles