ماں بننے والی خاتون 30 نہیں بلکہ 60 روزے رکھتی ہے، ثنا خان

ممبئی،اپریل۔اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے حمل کے دوران روزے رکھنے کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ثنا خان نے رمضان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک صرف اچھے کپڑے پہننے، روزہ رکھ کر دن بھر بھوکا رہنے، افطار کے وقت لذیز کھانے کھانے اور راتوں کو جاگنے کا نام نہیں ہے بلکہ یہ عبادت کا مہینہ ہے۔انہوں نے دوران حمل روزہ رکھنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون جب ماں بننے والی ہوتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ وہ دو لوگوں کے روزے رکھ رہی ہے، وہ 30 نہیں بلکہ 60 روزے رکھتی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ اس سے قبل جب بھی میں اپنی کزنز کو اس حالت میں روزے رکھتا دیکھتی تھی تو لگتا تھا کہ میں کبھی اس حالت میں روزے نہیں رکھ سکوں گی، لیکن میں نے باآسانی پورے روزے رکھے، اس بات پر میرے شوہر اور سسرال والے بھی حیرت کرتے ہیں‘۔34 سالہ سابقہ اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ عام طور پر ہر سال اس مہینے کو سعودی عرب میں گزارتی ہیں لیکن اس بار یہ مہینہ انہوں نے ممبئی میں اپنے عزیز و اقارب کے درمیان گزارا۔خیال رہے کہ ثنا خان اور انس سید کے ہاں جون میں بچے کی ولادت متوقع ہے۔

Related Articles