لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نے غصے میں اپنی کار ہوٹل سے ٹکرا دی

شنگھائی،جنوری۔ایک مشتعل گاہک نے ہوٹل میں اپنا لیپ ٹاپ گم ہونے پر شنگھائی کے ایک ہوٹل پر اپنی گاڑی چڑھا دی۔ کار کو ہوٹل سے ٹکرانے سے قبل گاہک اور ہوٹل کے ملازمین کے درمیان بحث و تکرار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔گاہک ہوٹل سے اپنے لیپ ٹاپ کے گم ہونے پر ملامین سے بحث کر رہا تھا۔ بعد میں اس نے اپنی کاری ہوٹل کے داخلی دروازے پر ٹکرا دی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو کلپس میں ایک سفید کار کو دکھایا گیا ہے جس کا ڈرائیور لابی میں داخل ہونے سے پہلے شنگھائی کے سنٹرل ہوٹل کے داخلی دروازے کو توڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔ویڈیوز میں کئی صارفین کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پاگل ہو گیا ہے! ۔اس کے بعد ڈرائیور اپنے سامنے سب کچھ تباہ کر دیتا ہے۔ہوٹل سے باہر نکلنے والے ایک اور مقام پر گاڑی رکی۔وہاں موجود لوگوں میں سے کچھ نے چیخ کر کہا کہ کیا آپ کو احساس ہے کہ آپ نے ابھی کیا کیا؟ جبکہ دیگر لوگ ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔
وجہ لیپ ٹاپ:پولیس نے وضاحت کی کہ ڈرائیور کی عمر 28 سال ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہوٹل میں قیام کے دوران اس کا لیپ ٹاپ کمپیوٹر کھو جانے کے بعد اس نے ہوٹل کے عملے سے بحث کی۔ہوٹل کے عملے نے تصدیق کی کہ کمپیوٹر چوری ہوا اور پھر ہوٹل کے باہر سے مل گیا۔پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ویبو پر کہا گیا ہیکہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔

 

Related Articles