پیوٹن کا یوکرین جنگ جاری رکھنا عالمی سلامتی کیلئے خطرناک ہے، جانسن

ہیلی فیکس،جون ۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یوکرائن کو روس کے ساتھ امن معاہد ے پر اتفاق کے لیے دباؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کے یوکرین میں جنگ جاری رکھنے کے عالمی سلامتی پر خطرناک نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے طویل مدتی اقتصادی تباہی کا خطرہ بھی موجود ہے۔ ٹریڈ یونین کے مطالبے پر تنخواہوں میں فوری اضافہ نہیں کر سکتے۔ قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ عالمی افراط زر کے مسائل ہیں۔ بینک آف انگلینڈ مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بینک آف انگلینڈ25سال سے افراط زر سے نمٹ کر رہا ہے۔

 

Related Articles