لیتھم، کونوے نے فالو آن کے بعد نیوزی لینڈ کو سنبھالا

ویلنگٹن، فروری ۔ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن فالو آن کے بعد ٹام لیتھم (83) اور ڈیون کونوے (61) کی نصف سنچریوں کی مدد سے دوسری اننگز میں تین وکٹ پر 202 رن بنالئے۔ انگلینڈ جس نے پہلی اننگز میں 435 رنز بنائے تھے، میزبان نیوزی لینڈ کو صرف 209 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ فالو آن کے لیے اترے اوپنر لیتھم نے 172 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے جبکہ کونوے نے 155 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 61 رنز بنائےلیتھم کانوے نے پہلی وکٹ کے لیے 149 رنز کی شراکت داری کرکے نیوزی لینڈ کو مشکلات سے نکالا۔ جیک لیچ (59/2) نے کونوے کو آؤٹ کر کے شراکت کا خاتمہ کیا۔ کچھ دیر بعد جو روٹ نے لیتھم کو ایل بی ڈبلیو کر کے پویلین بھیج دیا اور ول ینگ بھی صرف آٹھ رنز بنانے کے بعد لیچ کا شکار بن گئے۔نیوزی لینڈ کو اننگز کی شکست کا خطرہ تھا لیکن کین ولیمسن اور ہنری نکولس نے چوتھی وکٹ کے لیے 35 رنز کی ناقابل شکست شراکت کے ساتھ اسٹمپ تک کیویز کو مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔ تقریبا پورے تیسرے سیشن تک بیٹنگ کرنے کے بعد ولیمسن 25 جبکہ نکولس 18 رنز پر کھیل رہے تھے۔ نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کو ہدف دینے سے قبل مہمان ٹیم کی 24 رنز کی برتری ختم کرنا ہوگی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے دن کا آغاز 138/7 پر کیا اور کپتان ٹم ساؤتھی نے اپنے چھکوں اور چوکوں کی مدد سے کیویز کو 200 رنز تک پہنچا دیا۔ جب کہ نیوزی لینڈ کے دیگر بلے باز جدوجہد کر رہے تھے، ساؤتھی نے 49 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔ انہوں نے ٹام بلنڈل (38) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 98 رنز کی شراکت داری کی۔ بلنڈل نے اپنی 79 گیندوں کی اننگز میں چار چوکے لگائے۔انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ جیمز اینڈرسن اور جیک لیچ نے تین تین کامیابیاں حاصل کیں۔

Related Articles