لٹویا: یوکرین کو ڈرون فراہم کرنے والی امریکی کمپنی میں آتشزدگی

لیٹویا،فروری۔ لٹویا میں شمالی اوقیانوس معاہدے کی تنطیم [نیٹو] کے اتحادیوں سمیت یوکرینی فوج کے لیے ڈرون طیارے بنانے والی امریکی فیکٹری میں منگل کے روز آگ بھڑک اٹھی۔دو درجن پولیس کی گاڑیاں، آگ بجھانے والے نو انجن، پانچ ایمبولنسز آتشزدگی کے مقام پر دیکھی گئیں۔ لٹویا کے صدر مقام کے مضافات میں واقع مذکورہ فیکٹری کا انتظام و انصرام ’’ایج اٹانومی‘‘ نامی امریکی فرم کے پاس تھا۔فائر سروس نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں بتایا کہ ’’عمارت کے پیداواری یونٹ میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔کمپنی کی ویب گاہ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق کیلی فورنیا سے آپریٹ کی جانے والی کمپنی دور فاصلے تک پرواز کی اہلیت رکھنے والے بغیر پائلٹ جاسوسی طیارے تیار کرتی ہے جنہیں جاسوسی اور نگرانی جیسے اہم مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

Related Articles